پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری محمد خ??ن بھٹی کو انسداد بدعنوانی عدالت سے ضمانت کے بعد رہا کردیا گیا۔
چوہدری پروی?? الہٰی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خ??ن بھٹی کوعدالت سے ضمانت کے بعد سروسز اسپتال سے رہا کردیا گیا، ان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں م??ین?? غیر قانونی بھرتیوں سمیت دیگر کیسز درج ہیں۔
قبل ازیں اینٹی کرپشن عدالت لاہورکے جج محمد فیصل احمد نے سابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خ??ن بھٹی سمیت دیگر کے خلاف جعلی بھرتیوں کے نئے مقدمے کی سماعت کی تھی اور محمد خ??ن بھٹی کی اس نئے مقدمہ میں ضمانت منظور کر لی تھی۔
عدالت نے 5،5 لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔
اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد فیصل احمد پراسکیوشن کی استدعا مسترد کرتے ہوئے محمد خ??ن بھٹی کی ضمانت منظور کرلی تھی۔
سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ ملزم نے میرٹ کے برعکس من پسند افراد کو جعل سازی سے بھرتی کیا۔